Daily Ausaf:
2025-06-11@19:38:35 GMT

سجل علی اور اذان سمیع بیچ سڑک پر لڑے پڑے

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈارمہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ سجل علی کی اداکار اذان سمیع کے ساتھ سڑک پر لڑتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کےمطابق سجل علی نے ڈراما ’محمودآباد کی ملکائیں‘ میں ‘آفرین’ کا کردار نبھایا جو کہ سپرہٹ رہا سجل نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں ایسی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے کہ شوبز پر کڑی نظر رکھنے والوں کو اسی وقت انکا کریئر کامیاب ہوتا نظر آگیا تھا۔
سجل علی نے پاکستان کے علاوہ بالی ووڈ کی دنیا میں بھی قدم رکھا اور وہ فلم ‘موم’ میں اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ غصے کے عالم میں تیز رفتاری سے چلتی نظر آئیں اور گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے اذان سمیع کو گریبان سے پکڑ کر نیچے اتارتی دکھیں۔

ویڈیو میں سجل علی نارنجی لمبی قمیص اور دوپٹے کے ساتھ گلابی ٹراؤزر پہنی نظر آئیں جبکہ اذان سمیع سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ پینٹ اور ویسکوٹ پہنے نظر آئے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں یہ لڑائی تنہائی میں نہیں ہورہی بلکہ لوگوں کا مجمع انکو دیکھنے میں مصروف ہے۔

وائرل ویڈیو کی حقیقت بھی منظرِ عام پر آچکی ہے کیونکہ چند مزید ویڈیو کلپس میں یہ کوئی حیقیقی لڑائی نہیں بلکہ شوٹنگ کا حصہ نظر آئی۔

ایک ویڈیو کلپ میں سجل علی کے ساتھ اداکار ہمایوں سعید بھی کھڑے ہنستے نظر آئے جبکہ لڑائی کا سین بھی سجل علی نے ایک سے زائد ٹیک میں کیا۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جا رہی ہیں یا نہیں ؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سجل علی کے ساتھ

پڑھیں:

پیٹرول پمپ پر لاپرواہی، بائیک سوار پر تھپڑوں کی بارش

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیٹرول پمپ پر سگریٹ جلانا مہنگا پڑگیا، بائیک سوار کو تھپڑ پڑ گئے

کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپ پر احتیاطی تدابیر کے واضح سائن بورڈز موجود ہوتے ہیں، جن میں گاڑی بند رکھنے اور سگریٹ نوشی سے گریز کی ہدایت کی جاتی ہے۔ مگر بعض افراد ایسی ہدایات کو نظر انداز کر کے خود کو اور دوسروں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا ہے، جس میں دو افراد کو بائیک میں پیٹرول ڈلواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر نظر آتا ہے کہ بائیک سوار میں سے ایک شخص نے سگریٹ پینے کے لیے لائٹر جلایا۔

اس حرکت پر پیٹرول پمپ کا ملازم فوری طور پر حرکت میں آیا۔ اس نے نہ صرف پیٹرول بھرنا روک دیا بلکہ بائیک سوار کو موقع پر ہی سبق سکھاتے ہوئے اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔

ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے شیئر کیا ہے اور زیادہ تر افراد نے پیٹرول پمپ ملازم کی حاضر دماغی اور بروقت ردعمل کو سراہا ہے، کیونکہ ذرا سی لاپروائی کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بی جے پی کے ترقیاتی وعدے کی طرح علاج بھی صرف کاغذی ہے، اکھلیش یادو
  • اس بار مسلح ہوکر آئیں گے اور گولی کا جواب گولی سے دیں گے، علی امین گنڈاپور
  • "اس بار ہتھیار ساتھ لائیں گے اور ہم بھی ٹھوکیں گے" علی امین گنڈا پور کی دھمکی
  • اب ہمارا صبر جواب دے گیا، اب تحریک شروع ہوگئی، سڑکوں پر آئیں گئے:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • صادق آباد میں درجنوں بچوں کے گردے چوری کرلیے گئے؛ حقیقت کیا ہے؟
  • فنانس ایکٹ کے تحت ایف بی آر کے ا ختیارات میں مزیداضافہ تجویز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھی زد پر آئیں گے
  • ‘لال پری’ کے ڈانس اسٹیپس پر نقل کا الزام لگ گیا
  • عیدپر راولپنڈی میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ 
  • پیٹرول پمپ پر لاپرواہی، بائیک سوار پر تھپڑوں کی بارش
  • افریقی شیر پر تشدد کی ویڈیو وائرل؛ وائلڈ لائف نے شیر کو تحویل میں لے لیا