پشاور:

پاکستان اور افغان کے سرحدی حکام کا فائر بندی، بارڈر پر کشیدگی ختم کرنے اور دو طرفہ گزرگاہ تجارت سمیت ہرقسم کی آمد و رفت کے لیے کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے جرگہ سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ آج کے مشترکہ جرگے میں تنازعہ کے حل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مستقل فائربندی اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھولنے پر اتفاق ہوگیا ہے، مشترکہ جرگہ نے افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات کو عارضی طور پر بند کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سید جواد حسین کاظمی نے کہا کہ متنازع تعمیرات بند کرنے کےلئے افغان جرگہ نے مہلت مانگی، افغان جرگہ افغان حکام کو متنازع تعمیرات بند کرنے پر اعتماد میں لے گا، متنازعہ تعمیرات کا مسئلہ جے سی سی کے آئندہ اجلاس تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جواد حسین کاظمی نے کہا کہ جوائںٹ چیمبر آف کامرس کے آئندہ اجلاس میں متنازع تعمیرات کا مستقل فیصلہ کیا جائے گا، جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے آئندہ اجلاس تک تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی، جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے آئندہ اجلاس کے لئے باہمی مشاورت سے تاریخ طے پائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ جرگہ کی افغان حکام سے ملاقات کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کےلئے کھول دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے آئندہ اجلاس تجارتی گزرگاہ پر اتفاق

پڑھیں:

کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے عوام کی سہولت کیلئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا، نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے۔

 یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  

انہوں نے مزید کہا کہ نادرا عوام کی سہولت کیلیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے اس کی زیادہ تر خدمات حاصل کر سکتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نادرا نے کراچی میں تین نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا
  • افغان مہاجرین کا انخلا باوقار انداز میں مکمل کیا جائیگا، سرفراز بگٹی
  • ٹرمپ کا دورۂ لندن؛ برطانیہ اور امریکا کا کاروباری شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
  • کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
  • تحقیقات میں شفافیت بڑھانے کیلئے ایف آئی اے اور نادرا کا ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
  • ٹی ٹی پی اور را کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان کو سخت پیغام
  • یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اور ایران کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ