جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں جشن ولادت امام حسنؑ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
تقریب میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار احمد قلندری، سید شبر رضا، عباس بادامی سمیت شادمان رضا، گوہر جارچوی اور دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام نشتر پارک میں جشن ولادت باسعادت امام حسنؑ کی پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور قومی شخصیات سمیت معروف منقبت خواں اور علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار احمد قلندری، سید شبر رضا، عباس بادامی سمیت شادمان رضا، گوہر جارچوی اور دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر پاک محرم ایسوسی ایشن کے سرور علی، ایڈووکیٹ راشد رضوی اور ناصر حسینی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تقریب کے مہمانانِ گرامی کا استقبال جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے چیئرمین عسکری دیوجانی، جنرل سیکرٹری علامہ اطہر حسین مشہدی اور ظفر کربلائی نے کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض سلیم شمشاد اور حسن صغیر عابدی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے دیگر اہم رہنماؤں، جن میں فرزان عابدی، عمران عابدی، سلمان حسینی، جہاد بنگش، حیدر، مرزا انجم اور نوید رضوی شامل تھے نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں شریک سامعین نے جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے اس بامقصد اقدام کو بے حد سراہا اور اس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے
پڑھیں:
مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
مظفرآباد:مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر، پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی، اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے، بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں۔
ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھا کہ مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں۔
طالبات نے کہا کہ ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے، کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں۔