یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالب علم نے 64 سال بعد کتاب لائبریری کو لوٹا دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالب علم نے 64 سال بعد اسکول کی لائبریری کو کتاب واپس کردی ہے۔
برٹس کولمبیا یونیورسٹی کی لائبریرین سوسن پارکر نے کہا ہے کہ انہیں رواں سال جنوری میں ایک پیکج آیا، جس کے اندر سے Horace Kephart کی کتاب کیمپنگ اینڈ ووڈ کرافٹ ہینڈ بک فار ویکیشن کیمپرز اینڈ ٹریولرز ان دی وائلڈرنس کے 1931 کے ایڈیشن نکلی۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کی سہیلیاں، OMG کتنا پرانا؟ جانیے دلچسپ و عجیب حقائق
اس کتاب کو 1960 میں اس وقت کے طالب علم رابرٹ مرے نے لائبریری سے چیک کیا تھا۔ پارکر نے یونیورسٹی کی ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ’زیادہ تر لوگ زائد المیعاد کتابیں چھپ کر یا گمنام طور پر واپس کر دیتے ہیں، تاہم میں نے اتنا التوا کے بعد کتاب واپس کسی نے نہیں کی۔‘
اس کتاب کے ساتھ 83 سالہ رابرٹ مرے نے ایک خط، تقریباً 70 ڈالر کا چیک اور 2013 کا ایک اخباری تراشہ بھی شامل تھا جس میں اسی کتاب کے 1965 کے ایڈیشن کے بارے میں لکھا گیا تھا کہ یہ کتاب 30 سال بعد پرنس جارج پبلک لائبریری کو واپس کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: داستاں سرائے، راجا گدھ اور بانو آپا
لائبریرین سوسن پارکر کا کہنا ہے کہ رابرٹ مرے نے کتاب کی اچھی دیکھ بھال کی۔ انہوں نے کہا ’اگرچہ اس نے یہ کتاب 6 دہائیوں کی تاخیر سے واپس کی لیکن وہ لائبریری کی کتابوں کا ایک مثالی نگران تھا،میں نے ایسی کتابیں زیادہ خراب ہوتی دیکھی ہیں جن کو بہت کم وقت کے لیے ادھار دیا گیا تھا۔‘
پارکر نے کہا کہ کتاب کو کافی عرصہ پہلے لائبریری سے ہٹا دیا گیا تھا، رابرٹ مرے کی طرف سے لیٹ فیس کی مد میں بھیجی گئی رقم لائبریری کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برٹس کولمبیا طالب علم کامرے لائبریری یونیورسٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برٹس کولمبیا طالب علم کامرے لائبریری یونیورسٹی طالب علم
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ 2025ء: 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں کی رجسٹریشن
—فائل فوٹوپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025ء کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرا لی ہے، یہ امتحان ملک بھر اور بین الاقوامی مرکز ریاض (سعودی عرب) میں منعقد کیا جائے گا۔
اس سے قبل ایم ڈی کیٹ امتحان 5 اکتوبر 2025ء کو ہونا تھا، تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر امتحان کی تاریخ بڑھا کر اب 26 اکتوبر 2025ء (اتوار) مقرر کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 1 لاکھ 40 ہزار 71 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ 2025ء کے لیے کامیابی سے رجسٹریشن کرائی ہے، امتحان صوبائی جامعات کے ذریعے منعقد ہوگا، جبکہ بیرونِ ملک مقیم امیدواروں کے لیے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
پنجاب سے 50 ہزار 443 امیدواروں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے تحت رجسٹریشن کرائی ہے، سندھ سے 33 ہزار 160 امیدوار سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کے تحت، خیبر پختونخوا سے 39 ہزار 964 امیدوار خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے تحت اور بلوچستان سے 10 ہزار 278 امیدوار بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے تحت رجسٹر ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سے 1 ہزار 146 امیدواروں، آزاد جموں و کشمیر سے 3 ہزار 322 امیدواروں اور گلگت بلتستان سے 1 ہزار 564 امیدواروں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے تحت رجسٹریشن کرائی ہے، مزید یہ کہ 194 امیدواروں نے بین الاقوامی مرکز پر امتحان دینے کےلیے رجسٹریشن کرائی ہے، جو اسی یونیورسٹی کے تحت ہو گا۔
سب سے زیادہ امیدوار پنجاب سے رجسٹر ہوئے ہیں، اس کے بعد خیبر پختونخوا اور سندھ کا نمبر آتا ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے بیان کے مطابق امتحان کا انعقاد پی ایم اینڈ ڈی سی نہیں بلکہ متعلقہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی نامزد کردہ جامعات کریں گی، البتہ بطور ریگولیٹر پی ایم اینڈ ڈی سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایم ڈی کیٹ کا یکساں نصاب اور سوالات کا بینک تیار کیا ہے۔
امتحان لینے والی جامعات پر لازم ہے کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کے مقرر کردہ معیارات کی سختی سے پابندی کریں، چاہے سوالنامہ تیار کرنے کا عمل ہو یا نتائج کا اعلان۔
تمام جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں امیدواروں کے لیے صوبائی اور بین الاقوامی مراکز پر بہترین انتظامات کریں۔
پی ایم اینڈ ڈی سی اور جامعات وفاقی و صوبائی اداروں جیسے ایف آئی اے، آئی بی اور پولیس سے رابطے میں ہیں تاکہ امتحان کے دوران سوالنامے کی لیکیج یا نقل کے کسی بھی واقعے سے بچا جا سکے۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف پی ایم اینڈ ڈی سی یا جامعات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور میڈیا میں پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے مزید ہدایت کی ہے کہ تمام جامعات متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون رکھیں تاکہ امتحانی عمل شفاف انداز میں منعقد ہو اور نقل یا سوالنامہ لیک ہونے کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔
پی ایم ڈی سی نے واضح کیا کہ کسی بھی ایسے واقعے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج نے تمام جامعات سے درخواست کی ہے کہ وہ امتحان کو پرامن اور کامیاب بنانے کے لیے بہترین ممکنہ انتظامات کریں۔