برمنگھم، منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے 9 ارکان کو 77 سال سے زائد کی سزائیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
برمنگھم میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ، جو شہر بھر میں بھاری مقدار میں ہیروئن اور کوکین کی تقسیم کا ذمہ دار تھا، کو پولیس کی جامع تحقیقات کے بعد مجموعی طور پر 77 سال سے زائد قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
نو افراد کو ہیروئن اور کوکین کی سپلائی کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے برمنگھم کراؤن کورٹ میں 13 ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد یہ فیصلہ سنا دیا گیا۔
تحقیقات 22 مئی 2021 کو شروع ہوئیں، جب ایک مخالف گروہ نے اس پارٹی کے اڈے، اوک ووڈ روڈ، اسپارک ہل پر حملہ کیا۔ یہ گھر منشیات تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر محمد اسحاق پر حملہ کیا تھا جس سے اس کے بازو پر گہرا زخم آگیا تھا حملہ آور فرار ہوگئے، اور پولیس کو اطلاع ملنے پر منشیات فروشوں نے منشیات کو چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے سپارک ہل پارک میں 8 کلو سے زائد ہیروئن اور 1 کلو سے زیادہ کراک کوکین برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً £226,700 تھی۔
اوک ووڈ روڈ کے گھر سے مزید منشیات، مکسنگ ایجنٹس، ترازو، چھلنیاں اور پلاسٹک بیگز برآمد ہوئے۔ تحقیقات میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ریکارڈز کا تجزیہ کیا گیا، جس کے بعد 20 اکتوبر 2021 کو متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
یہ گروہ برمنگھم میں کم از کم 6 مختلف ڈرگ لائنز چلاتا تھا، جہاں گاہک کلاس اے منشیات خرید سکتے تھے۔ 2020 سے 2021 تک 18 ماہ کے دوران اس گروہ سے آٹھ بار منشیات برآمد کی گئیں۔
مجرم قرار دیے گئے افراد میں محمد عمران خان گروہ لیڈر، 14 سال 2 ماہ قید، محمد اسحاق حملے کا شکار، 10 سال 2 ماہ قید، کلیم اللّٰہ خان، 13 سال 3 ماہ قید، سہیل حسین، 9 سال 9 ماہ قید، ریاض محمد، 7 سال 6 ماہ قید، انور اویس 7 سال 4 ماہ قید، محمد حمزہ بٹ 8 سال قید، نوشاد محمد 7 سال 2 ماہ قید اور احمد اقبال کو سزا بعد میں سنائی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کے خلاف جنگ میں ایک اہم کامیابی ہے اور اس سے برمنگھم میں منشیات کی تجارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماہ قید
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کردی
وفاقی حکومت نے اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی۔ وفاقی کابینہ نے 19 اپریل کو بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی ہدایت کی تھی، او پی ایف کے نو تشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز میں 11 ارکان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی۔ وفاقی کابینہ نے 19 اپریل کو بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کی ہدایت کی تھی، او پی ایف کے نو تشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز میں 11 ارکان شامل ہیں۔ چیئرمین سمیت 7 اراکین نو تشکیل شدہ بورڈ میں غیر جانبدار ڈائریکٹر ہیں، سید قمر رضا کو او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔
غیر جانبدار ڈائریکٹرز میں شاہین خالد بٹ، شمشیر علی راؤ، اونازہ احسان بٹ شامل ہیں، جہانزیب بیگم، محمد کامران خان اور چوہدری آصف محمود بھی بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں۔ سیکرٹری اوورسیز، ایم ڈی او پی ایف، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ و خارجہ بھی ایکس آفیشو ارکان کے طور پر بورڈ آف گورنرز میں شامل ہیں۔