افغانستان دہشتگردوں کی آماگاہ بن چکا ہے ، افغان حکومت کے کردار سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا؛ بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
سٹی 42: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قومی سلامتی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماگاہ بن چکا ہے ، افغان حکومت کے کردار سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان سے انتہا پسندی اور دھشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے،یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگر-مگر کی گنجائش نہیں، بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر مشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔جو آگ پاکستان میں لگی ہے ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔
ترکمانستان کے سفیر کی علی پرویز ملک سے ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو
دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتہ لگانا ہو گا۔ افغانستان میں دہشتگردی کا معاملہ بھرپور انداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہو گا۔ دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا۔ اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہو گا۔ بیرونی دنیا بھی یہ سب معاملات دیکھے۔ دنیا خود کو اس خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بلاول بھٹو بلاول بھٹو دہشتگردوں کی بلاول بھٹو
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔