بلاول کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری - فوٹو: فائل
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے غیرمشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہوگا، دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی۔
انکا کہنا تھا کہ اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہوگا، بیرونی دنیا بھی یہ سب معاملات دیکھے، دنیا خود کو اس خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتا لگانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جو آگ پاکستان میں لگی ہے اردگرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔
پیپلز پارٹی پاکستان سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے۔ یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگر مگر کی گنجائش نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :