کیا لیویز فورس میں انسداد دہشتگردی ونگ بننے جارہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے لیویز فورسز میں انسداد دہشتگردی ونگ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان لیویز فورس میں ایک خصوصی کاؤنٹر ٹیررازم ونگ قائم کیا جائے گا جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید مؤثر بنانا اور فورس کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر اس ونگ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان دونوں اعلیٰ حکام نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے فورس کی استعداد کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے کہا کہ یہ ونگ خاص طور پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں دیگر فورسز اور ایجنسیز کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے بنایا جائے گا تاکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کیا جا سکے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کی تشکیل سے بلوچستان لیویز فورس کو دہشتگردوں کے خلاف لڑنے میں مزید طاقت ملے گی اور فورس کی آپریشنل استعداد میں بہتری آئے گی۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑا جائے گا بلکہ سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔
عبدالغفار مگسی نے کہا کہ یہ فیصلہ بلوچستان کی سیکیورٹی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔ اس ونگ کی تشکیل کے بعد بلوچستان لیویز فورس کو دہشت گردوں کے خلاف لڑنے میں مزید حمایت ملے گی اور فورس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان لیویز فورس اپنے وسائل اور تمام ممکنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دہشتگردوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی اور بلوچستان کے عوام کے لیے امن و سکون کی فضا برقرار رکھے گی۔
مزید پڑھیں: کیا نوازشریف سیاسی سرگرمیاں چھوڑ کر لاہور کا تاریخی ورثہ بحال کروائیں گے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بلوچستان لیویز فورس جائے گا کے خلاف فورس کی گی اور کے لیے
پڑھیں:
پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی اہلکار کو حراست میں لے لیا
پاکستان رینجرز نے سرحدی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی فورس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اہلکار کو بدھ کے روز پنجاب کے سرحدی علاقے فیروز پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحدی علاقے میں موجود تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان نے اہلکار کو حراست میں لینے سے متعلق بھارتی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
بی ایس ایس اہلکار کو حراست میں لینے کے بعد دونوں ممالک کی فورسز میں فیلگ میٹنگ جاری ہے۔