نیاز اللہ نیازی (فائل فوٹو)۔

نیاز اللّٰہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دیدی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں وکلا سے ملاقات میں کیا۔ 

ذرائع کے مطابق نیاز اللّٰہ نیازی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مشترکہ ترجمان ہوں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبرپختونخواکے آئندہ مالی سال کے 200 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کا کل حجم 2 ہزار ارب روپے ہوگا

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )خیبرپختونخواکے آئندہ مالی سال کے 200 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کا کل حجم 2 ہزار ارب روپے ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 433 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے نجی ٹی وی نے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبرپختونخواکے آئندہ بجٹ کا کل حجم 2000 ارب روپے ہوگا، جس میں ترقیاتی کاموں کے لیے 433 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے.

(جاری ہے)

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صوبے کے ترقیاتی بجٹ میں 40فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 500 تک نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب لگایا گیا ہے جبکہ بجٹ میں تعلیم اور صحت کارڈ کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم مختص کی گئی ہے. ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے 200 ارب روپے کے سرپلس بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی تجویز شامل نہیں تاہم تنخواہوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ رواں سال کی ٹیکس آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا، ذرائع کے مطابق بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس کوکم کرنے کی تجویز بھی رکھی گئی ہے.

محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ کے فنانس بل میں ٹوبیکوسیس میں 10فیصد اضافے کی تجویز ہے، کارخانوں پر2020 سے پہلے کے بقایاجات کم کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم بھی زیر غور ہے، سولرائزیشن ، تعلیمی اور صحت ایمرجنسی کی مد میں کئی اسکیمیں بجٹ میں شامل ہیں خیبر پختونخوا مالی لحاظ سے 93 فیصد وفاق پر منحصر ہے صوبہ پورے بجٹ کا صرف 600 فیصد محصولات اکٹھا کرتا ہے.                                                                       

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا
  • آج القادر کیس پر بانی اور بشری بی بی کی ضمانتوں پر سماعت ہونی تھی مگر بنچ توڑدیاگیا‘ عمرایوب
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ
  • خیبر پختونخوا کے بجٹ کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان
  • بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • خیبرپختونخواکے آئندہ مالی سال کے 200 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کا کل حجم 2 ہزار ارب روپے ہوگا
  • 190ملین پاؤنڈ کیس؛بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان سے منگل کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست حکام کو ارسال