خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 14 مارچ 2025 کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا۔
اسمبلی اجلاس پہلے 7 اپریل 2025 تک ملتوی تھا تاہم اب اسپیکر نے اسے غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اسپیکر نے آئین کے آرٹیکل 54 (3) اور 127 کے تحت اجلاس ملتوی کیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے 6، جے یو آئی، پی پی کے 2 اور ن لیگ کے ایک سینیٹر کا نوٹیفکیش جاری ہوا۔
روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد مرزا محمد آفریدی طلحہ محمود کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹی فکیشن کے بعد نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 کو ختم ہوگی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو آزاد قرار دیا گیا۔