اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے شہر حمص کے مضافات پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے شام کے خلاف اپنی نئی جارحیت میں حمص کے جنوب مغرب میں شنشار اور شمسین کے علاقوں میں کچھ فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شامی ذرائع نے شام کے شہر حمص پر ایک نئے اسرائیلی فضائی حملے کی اطلاع دی ہے۔ تسنیم خبر رساں ادارے انٹرنیشنل گروپ کے مطابق بعض خبری ذرائع رپورٹ کر رہے ہیں کہ وسطی شام کے شہر حمص میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ شام کے شہر حمص میں کئی دھماکوں کی آواز کے بعد شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہر کے مضافات میں حملہ کیا ہے۔ بعض شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے شام کے خلاف اپنی نئی جارحیت میں حمص کے جنوب مغرب میں شنشار اور شمسین کے علاقوں میں کچھ فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شام کے شہر حمص
پڑھیں:
بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹم جاری
جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر زیر استعمال طیاروں کےلیے بھی پابندی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانہ فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا، جس کے مطابق بھارت کی رجسٹرڈ ائیر لائینز پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طور پر بھارتی ایئر لائنز کیلئے ایک ماہ کی فضائی پابندی عائد کی گئی۔ جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر زیر استعمال طیاروں کےلیے بھی پابندی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات کرنا ہوں گے۔
بھارت سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی دو طرفہ پروازوں کی یومیہ تعداد 70 سے 80 جبکہ بعض اوقات 100 سے تجاوز کرتی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنے والی بھارتی ایئرلائنز میں ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور آکاسا ایئر شامل ہیں۔ بھارتی ایئر لائنز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہو گا، پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازیں ممبئی، آحمد آباد، لکھنو، دہلی، گوا اور دیگر شہروں سے آپریٹ کی جاتی ہیں۔