باغ (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س کے عزیز اور سابق ڈی آئی جی سردار علی افسر خان مرحوم کے کے پوتے میجر سعدبن زبیر بلوچستان میں ای آئی ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے ۔

میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبارہے اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر سنتےہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔

میجر سعد کی شہادت پرآزادکشمیر بھر میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشکبارہے ۔ سیاسی، مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعداد میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئی اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میجر سعد کی شہادت پر خاندان کو خراج تحسین پیش کیا۔

سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے سوشل میڈیا فیس بک پر میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے افسوسناک واقعہ پر اپنے رنج وغم کااظہار کیا اور کہا کہ گہرے دکھ اور بھاری دل کے ساتھ ہم اپنے پیارے بہنوئی سردار زبیر علی افسر خان کے پیارے بیٹے اور میرے سسر سردار کیپٹن علی افسر خان کے نواسےکی شہادت پر سوگوار ہیں۔
نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی شہادت پر

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں سوگ کا سماں ، سیاحوں کے 25 تابوت سرینگر سے بھارت روانہ

سرینگر(اوصاف نیوز) پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت پر قاضی گنڈ سے کرناتک کشمیرکی فضا سوگوار ہے ، کشمیر میں ہر گھر جیسے ماتم کناں ہے اور ہر طرف سوگ کا سماں ہے ۔

کشمیری میڈیا کے مطابق 25 سیاحوں کے تابوت پولیس کنٹرول روم سرینگر لائے گئے جہاں سے انہیں گاڑیوں کے قافلے میں ایئرپورٹ پہنچا کر انہیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا ۔ اس حملے میں قریباً 13 افراد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی ،بھارت نے سرحد پر فوج دستے ،ٹینک اوربھاری ہتھیار پہنچا دیئے

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • پاک بھارت کشیدگی، سابق سفیر عبدالباسط نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • مقبوضہ کشمیر میں سوگ کا سماں ، سیاحوں کے 25 تابوت سرینگر سے بھارت روانہ
  • وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ اور سابق سینیٹر و سفیر میر حسین بخش بنگلزئی کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمرانی ہاؤس آمد ، سردار غلام رسول عمرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
  • بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر حملہ، 2 شہید
  • بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور  لیویز اہلکاروں پر حملہ، 2 شہید
  • بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  • بلوچستان میں کالج یونیورسٹی موجود؛ ڈسکرمینشن موجود نہیں تو جنگ کیا ہے ؛ سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ