وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج سے سعودی عرب کا 4 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات اور دوطرفہ تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، تجارت کے فروغ، مختلف شعبوں میں شراکت داری اور وسیع تر اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
عالمی اور علاقائی امور بھی زیرغور آئیں گے، غزہ کی صورت حال اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی بات ہوگی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اہم وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
—فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
وزیراعظم سعودی فرماں رواں سمیت دیگر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔