بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بندکر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں قائم بلوچستان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کےلیے بند کر دیا گیا، انتظامیہ نے سٹی سمیت تمام کیمپس کا تدریسی عمل آن لائن کردیا ۔
کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی اور تمام کیمپس میں تدریسی سرگرمیاں ورچوئل لرننگ پر منتقل کردی گئی ہیں۔سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں پہلے ہی طالبا ت کے لیے آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جاچکا ہے۔
بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی (بیوٹمز) میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل کردی گئی ہیں۔یونیورسٹی اعلامیےکے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی کی تمام کلاسز آن لائن ہوں گی، آئی ٹی یونیورسٹی ٹرانسپورٹیشن سروس غیر معینہ مدت تک بند کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے ژوب اور مسلم باغ کیمپس میں تدریسی عمل معمول کے مطابق ہوگا۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹیوں کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کیا گیا ہے۔
اپریل سے بجلی کے ٹیرف میں بڑا ریلیف متوقع، اعلان 23 مارچ کو ہونے کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات، شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان کیلئے سفر پر مکمل پابندی
بلوچستان میں حالیہ مسافر قتل کے واقعہ کے بعد حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراہم قدم اٹھایا ہے۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے اعلان کیا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی گئی کہ شام کے وقت سفرسے گریزکریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔