سابق کمشنر کوئٹہ کی صاحبزادی کا ایئر ہوسٹس پر حملہ، دانت توڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی صاحبزدای نے تلخ کلامی کے بعد نجی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ میں پیش آیا جس میں سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ ہمراہ سفر کررہے تھے، کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی دونوں مسافروں نے عملے سے بدتمیزی کی۔
بعد ازاں جہاز میں سوار ہونے کے بعد بھی سابق کمشنر افتخار جوگزئی اور ان کی بیٹی صائمہ جوگزئی نے مبینہ طور پر پر عملے کے ساتھ غیرشائستہ زبان استعمال کی اور طیارے میں شورشرابہ کیا۔رپورٹ کے مطابق کپتان کو معاملے سے آگاہ کیا گیا جب کہ صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔
مسلسل ہنگامہ آرائی پر طیارے کے کپتان نے مسافروں کے تحفظ کی خاطر باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا جس پر صائمہ جوگزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران صائمہ جوگزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکا مارا جس سے خاتون فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا جس کے بعد اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹی کو حراست میں لے لیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سابق کمشنر کوئٹہ

پڑھیں:

7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس

آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔ 

آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا  کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی  صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے  نہیں ہو سکتے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو  نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے  آپریشن سندور رکوایا۔

دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی ، برفانی تودہ گرنے سےباپ بیٹی سمیت 5 جرمن کوہ پیما ہلاک
  • کراچی،1 ہفتے میں 167 روڈ سائیڈ ہوٹلز ، چائے خانے بند
  • کراچی میں دلخراش حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
  • کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
  • پنجاب میں بیٹی دھی رانی پروگرام کے تحت 4857 جوڑوں کی باعزت رخصتی
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر