کراچی: ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی کراچی کی عدالت میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس میں پولیس نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
کیس میں ملوث ملزم ساحر حسن گرفتار جبکہ بازل عاشق کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سےگرفتار کیا گیا۔
چالان کے مطابق ملزم ساحر سے 557 گرام منشیات برآمد ہوئیں جس کی مالیت 83 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔
چالان کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بازل اور یحییٰ سے ویڈ منگوا کر لوگوں کو سپلائی کرتا تھا، ملزم بازل کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے گھر پر تلاش کیا مگر نہیں ملا۔
چالان کے مطابق ملزم ساحر کا موبائل فون پنجاب فارنزک لیب بھیجا ہوا ہے اور ملزم یحییٰ کا نام ناکافی شواہد کی وجہ سے کالم ٹو میں رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا پڑوسی گرفتار، مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول بلاک 2 میں پڑوسی نے کمسن بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم حسنین اللہ جان نے میرے 3 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور بچے کو لیکر وہ ملزم کے گھر گیا تو بیٹے نے ملزم کی جانب اشارہ کیا جس سے اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں وحشی پڑوسی کی 3 سالہ بچے سے بدفعلی، متاثرہ کی حالت تشویشناک
واقعہ بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گھر کی سیڑھیوں پر پیش آیا تھا جبکہ مدعی مقدمہ نے سائٹ اے تھانے سے میڈیکل لیٹر حاصل کر کے بچے کا سول اسپتال میں طبی معائنہ بھی کرایا اور وہ زیر علاج ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔