جدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر نے ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔

" جنگ " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے، روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔ 

دونوں رہنما تجارت اور کلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کریں گے، دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال بھی ہوگا۔

پی ٹی آئی کمیٹی برائے خارجہ امور کو تحلیل کردیا گیا, کمیٹی میں کون کون شامل تھے ؟ جانیے

دورے سے تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی، دورہ دو طرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی بھی راہ ہموار کرے گا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دورے کے دوران انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کو لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔

دیامر کلاؤڈ برسٹ: جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئی

جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کہیں شدید تو کہیں طوفانی بارشوں کے سبب جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے جس کے پیشِ نظر عوام سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔

رواں سال مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد بے گھر اور موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے
  • پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار
  • وزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • پاکستان، سعودی عرب تعلقات، سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون بڑھانے پر متفق
  • پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کا شہزادہ الولید بن خالد کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ