Nawaiwaqt:
2025-07-25@19:26:13 GMT
ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر‘ کاربن ٹیکس لگنا چاہئے: جسٹس منصور
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کاربن ٹیکس ہونا چاہئے۔ ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کاربن اخراج میں کمی آنی چاہئے۔ پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز بہت اہم ہیں۔ پاکستان کو سیلاب اور ہیٹ ویوز سے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ پاکستان کو برآمدات کے فروغ کیلئے کاربن اخراج پر قابو پانا ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
اسلام آباد میں یوسف رضاگیلانی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کئے،افغانستان میں بدامنی سے مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیا،پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے کردار اداکیا۔