وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
JEDDAH:
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے کیا تھا۔
سعودی ولی عہد سے ملاقات کے میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔
جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ جبکہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ
وزیراعظم شہباز شریف نے سیف سٹی اور مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دورے کے دوران انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کو لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔
جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کہیں شدید تو کہیں طوفانی بارشوں کے سبب جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے جس کے پیشِ نظر عوام سخت مشکلات سے دو چار ہیں۔
رواں سال مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں سیکڑوں افراد بے گھر اور موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔