منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، غیرملکی سمیت 9 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں غیرملکی سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں کاروائیوں میں1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مالیت کی 176.315 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ ملتان میں شجاع آباد روڈ کے قریب ملزم کے قبضے سے 715 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
سپر ہائی وے کراچی میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک میں چھپائی گئی 106.
کالا باغ روڈ میانوالی میں روکھڑی کے قریب ایک غیرملکی سمیت 3 ملزمان سے 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے واٹس ایپ گروہ میں پاک فوج اور آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سکردو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔