امریکی محکمہ خارجہ کا ایک بار پھر عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی قید سے متعلق سوالات پر براہ راست جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
ترجمان ٹیمی بروس نے بدھ کی بریفنگ کے دوران دبائو پر “کسی دوسرے ملک کے اندرونی فریم ورک” پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران کی قید کے حوالے سے کوئی کارروائی کریں گے۔ٹیمی بروس نے امریکی خارجہ پالیسی کے وسیع تر خدشات کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
بروس سے یہ سوال بدھ کو محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ایک پاکستانی اخبار کی نمائندگی کرنے والے صحافی نے کیا۔
صحافی نے سوال کیا تھا کہ کیا امریکی صدر ٹرمپ عمران خان کو “پارلیمنٹ میں اکثریتی نشستوں کے ساتھ مقبول ترین رہنما” کے طور پر جیل میں ڈالے جانے کے حوالے سے “کسی قسم کا اقدام” کریں گے۔
صحافی نے مزید یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان کی جمہوریت، خواتین کے حقوق وغیرہ کو “تباہ کیا گیا”، محکمہ خارجہ کے ترجمان سے پوچھا کہ کیا نئی امریکی انتظامیہ کچھ کرے گی کیونکہ امریکا میں اس کے ہزاروں نئے ووٹرز اور لاکھوں پاکستانی توقع کر رہے ہیں کہ وہ [ٹرمپ] کارروائی کریں گے۔
پاکستان، عمران خان یا ملک سے متعلق کسی بھی چیز کا براہ راست ذکر کیے بغیر، ٹیمی بروس نے واضح طور پر کہا کہ وہ “کسی دوسرے ملک کے اندرونی فریم ورک پر تبصرہ نہیں کریں گی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو اقتدار سنبھالے آٹھ ہفتے ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت کچھ ہو رہا ہے اور امریکی صدر کے ارادے اور اقدامات کے بارے میں وائٹ ہاؤس سے سوال کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ روبیو دونوں نے “یہ واضح کر دیا ہے” کہ “ہمیں دنیا کی پرواہ ہے، ہمیں اپنے پڑوسیوں کی پرواہ ہے، ہمیں اس بات کی پرواہ ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔
دو ہفتوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی قید سے متعلق سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
اس سے قبل 6 مارچ کو میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کے لئے متوقع حمایت پر وضاحت طلب کی گئی تھی، تاہم ترجمان نے اس کے بعد بھی سوال کو ٹال دیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے: سیکرٹری خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے خبردار کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے سفیروں اور سفارتی نمائندوں کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔
خارجہ سیکرٹری نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈے خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے، پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کیا ہے۔
آمنہ بلوچ نے غیر ملکی سفارت کاروں کو بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں سے بھی خبردار کیا اور اِس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
جنگ کی صورت میں بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی، سابق بھارتی جج
مزید :