سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 280.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سٹاک مارکیٹ میں
پڑھیں:
ہنگو ؛ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ
سٹی 42 : ہنگو میں دوآبہ کے علاقے تورہ وڑی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری