وزیرِاعظم شہباز شریف کی نوروز کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف نے دنیا بھر میں نوروز کا تہوار منانے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے اس تہوار کی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشنِ نوروز مبارک ہو۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب لاکھوں لوگ نوروز منانے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں تو وہ اپنے پیاروں کی قدر کرتے ہیں، ان نعمتوں پر شکر کرتے ہیں جن سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں اور اچھی امید کے ساتھ ایک نئی شروعات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوروز موسمِ بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے، نوروز منانےوالے بہن بھائیوں بالخصوص پارسی برادری کا شکریہ، جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
شہباز شریف نے دعا گو ہوتے ہوئے لکھا کہ خدا کرے کہ یہ قدیم روایت ان تمام لوگوں کے لیے خوشی، خوش حالی اور امن لائے جو اسے مانتے ہیں، نوروز مبارک ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ آئیں! آج ہم مل کر اس نوروز کو علاقائی و ثقافتی ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن بنائیں۔
نوروز کا تہوار
دنیا بھر میں آج نوروز کا تہوار منایا جا رہا ہے، یہ قدیم تہوار ہے جو بنیادی طور پر ایران اور دیگر فارسی تہذیب سے منسلک ممالک میں منایا جاتا ہے۔
یہ نیا سال مغربی ایشیاء، وسطی ایشیاء، قفقاز، بحیرۂ اسود کے خطے، بلقان اور جنوبی ایشیاء کے مختلف ممالک میں گزشتہ 3000 سال سے روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
نوروز فارسی شمسی ہجری کیلنڈر کے مطابق 20 یا 21 مارچ کو آتا ہے جب سورج خط استوا کو عبور کرتا ہے اور شمالی نصف کرے میں بہار کا آغاز ہوتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے جبکہ ترکیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ دونوں ملک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔
انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔
دونوں ملکوں نے معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے۔
اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ترکیہ آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، عالمی امور پر دونوں ملکوں کے خیالات میں ہم آہنگی ہے۔
ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔