چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی، بھارتی ٹیم کیلئے 58 کروڑ انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی، بھارتی ٹیم کیلئے 58 کروڑ انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
دبئی :بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کردیا۔
بھارتی بورڈ کے مطابق ٹیم کو 58 کروڑ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ سٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کیا جائے گا۔
انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انکی محنت کو تسلیم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، ابتدائی گروپ راؤنڈ میں بھارت نے بنگلادیش، پاکستان اور نیوزی لیںڈ کو شکست دی اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرایا بعدازاں کیویز کو فائنل میں بھی شکست سے دوچار کر کے تیسری بار ٹرافی اپنے نام کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم انعام کا
پڑھیں:
طلحہ احمدکو وزیراعظم نےبطور انعام کتنی رقم دی اورکیاپیشکش کی؟
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سےگزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے طلحہ کی حوصلہ افزائی کی تھی اور اسے انعام سے بھی نوازا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےطلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے میرے کام کی تعریف کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔
طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر اپنی طرف سے ایک لیپ ٹاپ بھی دیا، اس کے علاوہ انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔
معروف کونٹینٹ کریئیٹر نےکہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے لیےکیمبرج بھی جانا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو سپورٹ کرے گی اور اگر صحت کے حوالے سے بھی مدد کی ضرورت ہے تو وفاقی حکومت آپ کی مدد کرےگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر طلحہ احمد نے وی لاگ بھی بنایا تھا جس میں بتایا تھا کہ یہ دن ہمیشہ کے لیے میری زندگی کے خاص لمحوں میں شامل ہوگیا ہے کیونکہ آج مجھے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا۔
طلحہ احمد نے کہا وزیراعظم نے شفقت بھرے انداز میں گلے لگایا اور وزیراعظم ہاؤس میں خوش آمدید کہا۔
طلحہ احمد کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے بتایاکہ انہیں میری سرکاری افسر اور بالی وڈ کی نظر میں مسلمان کے کردار پر مبنی ویڈیوز بہت پسند آئیں، ان کی فرمائش پر وہ سین براہ راست پرفارم کرکے دکھایا جسے دیکھ کر ملاقات میں موجود تمام افراد لطف اندوز ہوئے۔