Daily Ausaf:
2025-04-25@11:16:48 GMT

ایمازون کا 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

نیویارک (نیوزدیسک) دنیا کی معروف سافٹ ویئرکمپنی ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کردیں ۔ معاشی استحکام کیلئے ایمزون کی انتظامیہ نے 14ہزار سے زائد ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000 ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025ء تک مکمل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو مؤثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے گھٹ کر 91 ہزار 936 رہ جائے گی۔

یہ فیصلہ ایمازون کے کمیونیکیشن اور سسٹین ایبیلٹی ڈیپارٹمنٹس میں حالیہ چھانٹیوں کے بعد کیا گیا، جو کمپنی کی وسیع تر تنظیمِ نو کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔کمپنی نے لباس کے تجرباتی پروگرام اور فوری ڈیلیوری سروس جیسے کچھ منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی بنیادی خدمات پر زیادہ توجہ دی جا سکے۔
حکومت نے خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر ہاں کردی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کرنے کا

پڑھیں:

حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: حکومت نے دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں اتفاق ہو گیا اور حکومت نے پیپلزپارٹی کا اصولی موقف مان لیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تمام مطالبات تسلیم کر لیے۔
وزیر اعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کچھ دیر بعد اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کا منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ
  • فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
  • گاڑیوں کی ڈیلیوری میں تاخیر کیوں، لکی موٹرز نے وجہ بتادی
  • امریکا نے ایرانی ایل پی جی کمپنی اور اس کے کارپوریٹ نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کردی
  • ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • ٹیسلا کو بڑا جھٹکا کمپنی کے منافع میں70فیصد کمی
  • وفاقی دارالحکومت میں نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن ، نجی سیکورٹی کمپنی کا منیجر ،بغیر لائسنس اسلحہ استعمال کرنے والے گارڈزگرفتار
  • تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا