حافظ حسین احمد کی وفات سے جماعت مخلص رہنما سے محروم ہو گئی‘ جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہحا فظ حسین احمد کی وفات سے جماعت ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی، جمعیت علماء اسلام (ف)میں ان کمی کو ہمیشہ محسو س کیا جا تا رہے گا، تاریخ میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے، حافظ حسین احمد جے یو آئیکے صرف ایک رہنما ہی نہیں بلکہ جماعت کی تاریخ کا ایک سنہری باب تھے۔
(جاری ہے)
انہو ں نے مزید کہاکہ حا فظ حسین احمد اپنی جوانی میں جے یو آئی کے سا تھ منسلک ہو ئے اور مر تے دم تک وہ جے یو آئی کے سا تھ وا بستہ رہے وہ نہ کبھی بکے اور نہ کبھی جھکے جے یو آئی ایک دبنگ لیڈر سے محرو م ہو گئی ہے ،رمضان المبارک کی بابرکت ساعات میں اللہ رب العزت کے حضور پیش ہونا یقینا حافظ صاحب بلندی درجات کا سبب بنے گا،اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے، اور ان کے پس ماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جے یو ا
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبدالواسع نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں تو امن کے لیے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟
جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے۔