مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کے والد کو گرفتار کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی:
مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث اور مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر منہاس نے بتایا ہے کہ ملزم کامران قریشی کو ڈیفنس فیز5 خیابان مومن پر واقع بنگلے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایف آئی اے نے 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے رواں مالی سال کے دوران 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے سال 2025 کے دوران اب تک انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 16 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ جن میں یونان کشتی حادثات میں ملوث 91 انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 955 ملین روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کی۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے زیر استعمال 239 ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیے گئے۔ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق معاشرے میں عوامی آگاہی اور تعاون کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔ انسانی سمگلنگ کے خلاف مؤثر حکمت عملی ایف آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔