Daily Sub News:
2025-08-01@22:49:57 GMT

چینی صدر کا صوبہ یون نان کے لی جیانگ شہر کا دورہ 

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

چینی صدر کا صوبہ یون نان کے لی جیانگ شہر کا دورہ 

چینی صدر کا صوبہ یون نان کے لی جیانگ شہر کا دورہ  WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ یون نان کے لی جیانگ شہر میں  ماڈرن فلاور انڈسٹریل پارک اور قدیم شہر  لی جیانگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی حالات کے مطابق خصوصی زراعت کی ترقی  ، تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور استعمال ، اور چینی قوم کی یکجہدی کے احساس کو فروغ دینے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لی جیانگ

پڑھیں:

بیٹی کو 24 گھنٹوں میں 2 بار دل کا دورہ پڑا، گلوکارہ عینی خالد کا انکشاف

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔ 

عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔

عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے اس کی حالت انتہائی نازک بنا دی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے وینٹیلیٹر، دل و پھیپھڑوں کی مشین اور ڈائیلاسز پر منتقل کیا جو ان کیلئے زندگی کا سب سے تکلیف دہ وقت تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Annie Khalid (@anniecurli)

عینی نے اپنی بیٹی عائشہ کو بے ہوش اور مشینوں میں جکڑا دیکھنے کے لمحات کو نہایت تکلیف دہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق عائشہ کو دماغی چوٹ لگی تھی، وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو گئی اور Peripheral Neuropathy کا شکار ہوچکی تھی۔

گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خدا سے امید کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، “جب دوا نے جواب دے دیا تو اللہ کی رحمت نے سنبھالا۔” عینی نے اپنی بیٹی کی زندگی کو اللہ کا معجزہ قرار دیا اور کہا کہ ان شاء اللہ وہ ایک دن وہ دوبارہ چلے گی۔

https://www.instagram.com/p/DMuSdFQsN9k/

عینی خان نے تمام مداحوں اور صارفین سے عائشہ کی صحت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔ سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی یہ پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس پر ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں اور صارفین کی جانب سے عینی کی بیٹی کیلئے صحتیابی کی دعائیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صوبہ بلوچستان  میں دفعہ 144نافذ
  • پاکستان ویمنز کی بیٹر صدف شمس ان فٹ، دورہ آئر لینڈ سے دستبردار
  • معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی اصل وجہ سامنے آ گئی 
  • چین: شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک، 80 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • جرمن وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل، مقصد جنگ بندی پر زور
  •   ایرانی صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر  اتوار کو پاکستان آئیں گے
  • خیبر پختونخوا ہمارا صوبہ ہے، ہماری مشاورت کے بغیر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں، وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
  • بیٹی کو 24 گھنٹوں میں 2 بار دل کا دورہ پڑا، گلوکارہ عینی خالد کا انکشاف
  • زائرین پر سفری پابندیاں، ایم ڈبلیو ایم کا صوبہ بھر میں احتجاج کا اعلان