صوبہ بلوچستان میں دفعہ 144نافذ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ، اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ مردوں کے نقاب کرنے، منہ ڈھانپے پربھی پابندی ہوگی۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
افغان ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد
افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کے بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
افغان مال بردار گاڑیوں کو 31 اگست تک عارضی داخلہ دستاویز پر آمدورفت کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی گزرگاہوں پر آج سے اطلاق ہوگیا۔
ایک سال قبل وزارت تجارت نے افغان ڈرائیورز کو ویزہ حاصل کرنے کی مہلت دی تھی۔