عائشہ خان اور حمیرا سے قبل شوبز کی کونسی مشہور شخصیت کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر سے قبل بھی کئی برسوں پہلے ایک مشہور شوبز شخصیت کی لاش کراچی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔
اداکار محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے معروف ہدایت کار جاوید فاضل کی لاش بھی ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جسے دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔ یہ انکشاف حالیہ دنوں اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی فلیٹس سے لاشیں ملنے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
محسن گیلانی نے بتایا کہ جاوید فاضل شوبز انڈسٹری کا ایک سینئر اور معتبر نام تھے، جنہیں شاید آج کے لوگ بھول چکے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ جاوید فاضل ایک روز رات دیر تک شوٹنگ کے بعد اپنے فلیٹ واپس لوٹے لیکن اگلے دن سیٹ پر نہیں پہنچے۔ پہلے تو ساتھی فنکاروں نے تاخیر کو معمول کا حصہ سمجھا، لیکن کافی وقت گزرنے کے بعد جب پروڈیوسر نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو جواب نہ ملا۔
محسن گیلانی نے بتایا کہ جاوید فضل کو تلاش کرنے کی مزید کوشش پر معلوم ہوا کہ وہ ناشتہ کرنے بھی نہیں آئے، جس کے بعد دروازہ توڑ کر ان کے فلیٹ میں داخل ہونا پڑا۔ اندر جاوید فاضل کی لاش موجود تھی۔ ان کا انتقال 2010 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ان کے فلیٹ میں ہوا تھا، جہاں وہ اکیلے رہائش پذیر تھے۔
یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ عائشہ خان اور اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش بھی ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی جس نے پوری انڈسٹری کو غمزدہ کردیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلیٹ سے برا مد ہوئی تھی محسن گیلانی نے عائشہ خان اور جاوید فاضل ان کے فلیٹ کی لاش
پڑھیں:
بیٹی کو 24 گھنٹوں میں 2 بار دل کا دورہ پڑا، گلوکارہ عینی خالد کا انکشاف
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔
عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔
عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے اس کی حالت انتہائی نازک بنا دی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے وینٹیلیٹر، دل و پھیپھڑوں کی مشین اور ڈائیلاسز پر منتقل کیا جو ان کیلئے زندگی کا سب سے تکلیف دہ وقت تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Annie Khalid (@anniecurli)
عینی نے اپنی بیٹی عائشہ کو بے ہوش اور مشینوں میں جکڑا دیکھنے کے لمحات کو نہایت تکلیف دہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق عائشہ کو دماغی چوٹ لگی تھی، وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو گئی اور Peripheral Neuropathy کا شکار ہوچکی تھی۔
گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خدا سے امید کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، “جب دوا نے جواب دے دیا تو اللہ کی رحمت نے سنبھالا۔” عینی نے اپنی بیٹی کی زندگی کو اللہ کا معجزہ قرار دیا اور کہا کہ ان شاء اللہ وہ ایک دن وہ دوبارہ چلے گی۔
https://www.instagram.com/p/DMuSdFQsN9k/عینی خان نے تمام مداحوں اور صارفین سے عائشہ کی صحت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔ سوشل میڈیا پر گلوکارہ کی یہ پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس پر ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں اور صارفین کی جانب سے عینی کی بیٹی کیلئے صحتیابی کی دعائیں کی جارہی ہیں۔