عدالت کاپی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما قاضی احمد اکبر اور ایمان طاہر کی جائیداد کرک کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ملزمہ ایمان طاہر سابق ایم این اے اٹک میجر طاہر صادق بیٹی ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں پانچ مقدمات درج ہیں۔

ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہیں۔

مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد کرک کرنے ہے احکامات جاری کئے، سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹی ا ئی

پڑھیں:

سیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15ہزارکروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان

سیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15ہزارکروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائیکورٹ نے بھارتی حکومت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی خاندانی جائیداد کو اینیمی پراپرٹی (دشمن کی جائیداد) قرار دے دیا جس کے بعد وہ ہزاروں کروڑ کی خاندانی جائیداد محروم ہونے کا امکان ہے۔2014 میں دشمن جائیداد کے نگران محکمے نے ایک نوٹس جاری کر کے پٹودی خاندان کی بھوپال میں موجود جائیدادوں کو دشمن کی جائیداد قرار دیتے ہوئے ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اس کے ایک سال بعد سیف علی خان نے اس نوٹس کے خلاف عدالت سے حکمِ امتناع حاصل کیا تھا تاہم اب مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے حکومت کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے ان کی خاندان کی بھوپال میں وراثتی جائیداد کو دشمن کی جائیداد قرار دے دیا۔ان جائیدادوں میں فلیگ اسٹاف ہاس بھی شامل ہے جہاں سیف علی خان نے اپنا بچپن گزارا، اس کے ساتھ نور الصباح پیلس، دارالسلام، حبیبی کا بنگلہ، احمد آباد پیلس، کوہیفزہ پراپرٹی اور دیگر بھی شامل ہیں۔

مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سیف علی خان کا خاندان 15 ہزار بھارتی کروڑ کی جائیداد سے محروم ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ ہائیکورٹ نے بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی جائیداد بیٹی ساجدہ سلطان کو دینے کا معاملہ بھی دوبارہ ٹرائل کورٹ بھیج دیا اور حکم دیا کہ یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ نواب حمید اللہ خان کی جائیدادوں پر صرف ساجدہ سلطان اور ان کی اولاد کا حق ہے یا مسلم پرسنل لا کے تحت دیگر وارثوں کا بھی حق ہے۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ایک سال میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اینمی پراپرٹی ایکٹ کیا ہے؟

اینمی پراپرٹی ایکٹ بھارت کی مرکزی حکومت کو ان افراد کی ملکیت کا دعوی کرنے کی اجازت دیتا ہے جو تقسیم کے بعد پاکستان ہجرت کر گئے تھے۔بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان تھے جن کی تین بیٹیاں تھیں، نواب حمید اللہ خان کی سب سے بڑی بیٹی عابدہ سلطان 1950 میں پاکستان ہجرت کر گئیں تھی جبکہ دوسری بیٹی ساجدہ سلطان بھارت میں ہی رہیں اور انہوں نے نواب افتخار علی خان پٹودی سے شادی کی اور ان جائیداد کی قانونی وارث بنیں اور یوں ساجدہ سلطان کے پوتے بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو یہ پراپرٹی وراثت میں ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہانی نے نیا رخ تب آیا جب حکومت نے عابدہ سلطان کی ہجرت پر اپنا کیس بنایا جس کے بعد حکومت نے ان جائیداد کو ‘اینمی پراپرٹی’ قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے بجٹ پیش نہ کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، اس سے ہماری حکومت چلی جاتی، علی امین گنڈا پور مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے، صدر اے این پی پہلی بار حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ ایک ساتھ ہے، تو لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارتی عدالت نے سیف علی خان کو 15 ہزار کروڑ کی وراثتی جائیداد سے کیوں محروم کیا؟ جانیے
  • سیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15ہزارکروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان
  • کراچی: 13کروڑ کی ڈکیتی، خاتون ٹک ٹاکر و دیگر کا جسمانی ریمانڈکالعدم
  • احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا
  • وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس، اہم احکامات جاری
  • 5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • 5 اکتوبر احتجاج؛ حماد اظہر سمیت دو پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • قطر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات؛ حماس رہنماؤں کو ذاتی اسلحہ بھی حوالے کرنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں تحریک انصاف سزا یافتہ 4 کارکنوں کوبری کردیا