چاغی میں بزدلی کا مظاہرہ کر نیوالے 4 لیویز اہلکار برطرف
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار مگسی نے ضلع چاغی میں بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے 4 لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ چاغی لیویز کے 4 اہلکاروں سے شرپسندوں نے اسلحہ چھین لیا تھا جس کے بعد ڈی جی بلوچستان لیویز نیچاروں لیویز اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔ غفلت برتنے والے لیویز کے خلاف تادیبی قوانین 2015 کے تحت سخت کارروائی کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکا لڑکی قتل
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔