City 42:
2026-07-24@15:34:59 GMT

سینیئر صحافی فرحان ملک گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : سینیئر صحافی اور یوٹیوب چینل رفتار کے بانی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے کراچی میں گرفتار کر لیا ہے۔

رفتار کے ایڈیٹر فہد کیہر اور فرحان ملک کے بعض قانونی معاملات دیکھنے والے عبدالمعیز جعفری نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ وکیل عبدالمعیز جعفری نے بتایا کہ انہیں جو ابتدائی اطلاعات ملی ہیں ان کے مطابق یہ گرفتاری بظاہر پیکا ایکٹ کی نئی دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے تاہم ایف آئی اے نے تاحال ایف آئی آر یا معاملے کی تفصیلات فرحان ملک کے اہل خانہ کو نہیں بتائیں۔

خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔

 عبدالمعیز جعفری کا کہنا ہے کہ فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پوچھ کچھ کے لیے اپنے پاس بلایا تھا اور  2 سے3 گھنٹے انہیں وہاں رکھنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

رفتار کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ کے مطابق ایف آئی اے کے حکام بدھ کے روز بغیر کسی نوٹس کے رفتار کے دفتر آئے انہوں نے عملے کو حراساں کیا اور فرحان ملک کو جو جمعرات کے روز ایک بجے اپنے دفتر طلب کیا، اس حکم کی تعمیل میں فرحان ملک متعلقہ دفتر پہنچے تاہم کئی گھنٹے انتظار کرانے کے بعد شام چھ بجے گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب: بائیکس گرین لین منصوبہ اخراجات, درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار

 بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے اس معاملے کی فوری طور پر وضاحت کی جائے،فرحان ملک کو ماضی میں بھی ایف ائی اے پوچھ گچھ کے لیے طلب کر چکی ہے تاہم عبدالمعیز جعفری کے مطابق حالیہ معاملہ پچھلے معاملات سے الگ ہے۔

 رفتار کے ایڈیٹر فہد کیہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کی نقل تاحال رفتار کے کسی شخص سے شیئر نہیں کی گئی۔ فہد کیہر نے کہا کہ وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ رفتار کی کون سی ویڈیو کسی کی ناراضگی کا سبب بنی، فرحان ملک سینیئر صحافی ہیں اور رفتار کے آغاز سے پہلے نجی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز تھے۔

افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری

 سوشل میڈیا پر صحافیوں نے ان کی گرفتاری کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عبدالمعیز جعفری فرحان ملک کو رفتار کے ایف آئی

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار