قصور: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
قصور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے خاتون کا شوہر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
فائرنگ خاتون کے بھائی نے کی جس کی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد جاوید نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کا لاہور میں احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کروانے کا بھی حکم دیا۔
یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے 2 مقدمات میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا، دونوں بہنوں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں۔