عامر خان اور ودیا بالن کی نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار عامر خان اور اداکارہ ودیا بالن نے نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن بھارت کے دورے پر آئے ہوئے تھے، ملاقات میں فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور، رونی اسکریو والا اور اداکار و ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر بھی شامل تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں بھارتی فلم انڈسٹری اور نیوزی لینڈ کی انڈسٹری کے درمیان تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
اس ملاقات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے ذاتی طور پر ان مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا۔
بعد ازاں نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی اور لکھا کہ فلمیں ہماری معیشت میں پیسے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں اور میں اس حوالے سے مزید کچھ دیکھنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ہم مزید کیا کر سکتے ہیں اس حوالے سے بالی ووڈ کے چند ستاروں سے ان کے خیالات جان کر بہت اچھا لگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن 16 سے 20 مارچ تک بھارت کے دورے پر تھے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے وزیر
پڑھیں:
نائب وزیرِاعظم کی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات، پاکستان کے معاشی امکانات پر تبادلہ خیال
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں سرمایہ کاری، بینکاری اور آئی ٹی کے ممتاز ماہرین سے ملاقات کی۔انہوں نے پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتِحال، 14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، کم ہوتی مہنگائی اور بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو اجاگر کیا۔نائب وزیرِاعظم نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو سہل بنانے کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی، خاص طور پر زراعت، معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں۔
انہوں نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکاری، پائیدار مالیات اور اثاثہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے شعبوں میں پاکستان کی استعداد کو اجاگر کیا۔بین الاقوامی اداروں جیسا کہ مورگن اسٹینلے، بینک آف امریکہ، جی پی مورگن، اور گولڈ مین ساکس سے وابستہ ماہرین نے پاکستان میں نجی شعبہ کی قیادت میں سرمایہ کاری پر دلچسپی کا اظہار کیا۔
اشتہار