کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کیسز بڑھنے لگے
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق رواں سال جنوری سے20 مارچ تک سندھ بھر میں ملیریا کے 7 ہزار 642 کیس سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران صرف کراچی میں 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی میں سب سے زیادہ ملیریا کے مریض ضلع جنوبی میں سامنے آئے جن کی تعداد 52 ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔
ترجمان کے مطابق جنوری سے مارچ تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدر آباد میں ملیریا کے 3 ہزار 240 کیسز رپورٹ ہوئے، سکھر میں 669 کیسز سامنے آئے، لاڑکانہ میں ان کی تعداد 1 ہزار 939 ہے، میر پور خاص میں 816 مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی، شہید بے نظر آباد میں 839 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہدوسری جانب کراچی میں رواں سال شہر میں ڈینگی کے 149کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مارچ میں اب تک ڈینگی کے 27 کیس سامنے آئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں ڈینگی کے 167 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈینگی کے
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
—فائل فوٹوراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔
علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کر دیا۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں۔
عدالت نے علیمہ خان سمیت 11ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔