غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں: زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
زرتاج گل— فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانیٔ پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کا برا حال ہو گیا ہے، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوف زدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان اب بھی کیسز بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے۔
زرتاج گل نے مزید کہا کہ حکومت کو ملک کا خیال نہیں، وزیرِ اعظم کا رویہ بھی غیر سنجیدہ ہے، حکومت صرف تحریکِ انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ حکومت کسی کام کی نہیں، ان کا تو ووٹ بھی عوام کی امانت نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: زرتاج گل نے انصاف کے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
آزاد ‘ محفوظ صحافت انصاف ‘ جمہوریت کی ضامن: سینیٹر عبدالکریم
لاہور (خصوصی نامہ نگار )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ آزاد اور محفوظ صحافت ہی معاشرتی شفافیت‘ انصاف اور جمہوریت کی ضامن ہے۔ اپنے ایک پیغام میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں۔ جو سچ کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات جد و جہد کرتے ہیں۔ ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت‘ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور دباؤ کے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ صحافت کی آزادی کو محدود کرنے کی ہر کوشش دراصل معاشرتی کمزوری کی علامت ہے۔