دوست کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
راولپنڈی میں دوست کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کلر سیداں پولیس نے چند روز قبل اپنے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم ارسلان نے پرانی رنجش پر چھریوں کے وار سے اپنے دوست عبدالرحیم کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔
مزید پڑھیں: کراچی؛ سروس اسٹیشن میں جھگڑا، شاگرد نے استاد کو قتل کردیا
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں چند روز قبل درج کیا گیا تھا۔ کلرسیداں پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے اہم ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
فائل فوٹولاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار اہلکاروں کے موبائل فون قبضے میں لے کر ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔