وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن سے دیہات میں خواتین کے لیے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھل گئے۔

 دیہی خواتین کے لیے ’چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکل‘ کا پہلا جامع پروگرام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ جس کے تحت صوبہ بھر کے دیہات میں 27ہزار خواتین کے لیے ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ  پروگرام آن لائن ٹریننگ کے دوران انہیں اسکالر شپ بھی دیا جائے گا۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر ہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی۔

پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو 6 ماہ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔ انہیں مکمل آئی ٹی،ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی جس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس، سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟

دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک، ڈیٹا انٹری،آفس آٹو میشن اور سائبر سیکیورٹی سکلز سکھائے جائیں گی۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا۔

آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پردیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی۔ اور ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی۔ دیہی خواتین گاؤں کے گھر کو مائیکرو انٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔ دیہات کی خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ psdf.

org.pk//:https پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتی ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے  کہ دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔  خواتین کے لیے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض اسکل نہیں بلکہ روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین اپنا گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی۔ پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیےمریم نواز کا پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان، اہلیت کا معیار بھی بتادیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دیہات کی 27ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔  دیہی خواتین کی ڈیجیٹل ٹریننگ سے تعلیم، صنفی مساوات،باعزت روزگار،معاشی عدم مساوات میں کمی جیسے اہداف حاصل ہوں گے۔ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام پنجاب دیہاتی خواتین مریم نواز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف آن لائن ٹریننگ خواتین کے لیے دیہی خواتین کر سکیں گی مریم نواز

پڑھیں:

اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟

جب زندگی مصروف ہو جائے اور دباؤ بڑھ جائے تو یہ بالکل عام بات ہے کہ آپ کسی کمرے میں جائیں اور یہ بھول جائیں کہ وہاں کیوں آئے تھے یا بات کرتے ہوئے خیالات کا سلسلہ ٹوٹ جائے یا سادہ سے کاموں پر بھی توجہ مرکوز نہ رکھ پائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک عام گلے کا انفیکشن بچوں کے دماغ کو کیسے بدل سکتا ہے؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خاص طور پر ویک اینڈ کے بعد دوبارہ کام یا پڑھائی کی روٹین میں واپس آنا مشکل محسوس ہو سکتا ہے۔ اس ذہنی دھند کو عام طور پر ’برین فوگ‘ یا دماغی دھند کہا جاتا ہے۔ یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ایسی علامات کا مجموعہ ہے جیسے توجہ مرکوز کرنے میں دشواری، بھول جانا اور دماغی سستی یا سست روی۔

 برین فوگ کی ممکنہ وجوہات

برین فوگ کی ممکنہ وجوہات میں ذہنی دباؤ یا کام کا بوجھ، ہارمونی تبدیلیاں (جیسے مینوپاز یا پیری مینوپاز)، لانگ کوویڈ اور آٹو امیون بیماریاں (مثلاً لیوپس) شامل ہیں لیکن یہ اس وقت بھی ہو سکتا ہے جب دماغ پر بہت زیادہ بوجھ ہو۔

مزید پڑھیے: آوازیں سننا ذہنی بیماری یا روحانی رابطہ؟

ماہر ڈاکٹر تھاراکا اس حوالے سے 4 مشورے دیتی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

خود سے سختی سے گریز کریں

یاد رکھیں برین فوگ کوئی کمزوری نہیں بلکہ یہ دماغ کا ایک سگنل ہوتا ہے کہ وہ تھکا ہوا یا زیادہ دباؤ میں ہے۔ لہٰذا کاموں کو کم کریں، مددمانگیں اور خود پر سختی نہ کریں۔ اگر علامات برقرار رہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

دن کی ترتیب بنائیں

ہر دن کی ایک روٹین بنائیں تاکہ دماغ بار بار فیصلے کرنے سے بچ سکے۔

صبح و شام کی روٹین جیسے کہ کپڑے پہلے سے نکال لینا اور ناشتہ پہلے سے تیار کرنا یہ چھوٹے قدم دماغ کو تھکن سے بچاتے ہیں۔

وقفہ لینا نہ بھولیں

اگر دن بھر کام، میٹنگز، سماجی تقریبات اور ذمہ داریاں ہوں تو دماغ کو ’ری سیٹ‘ کرنے کا موقع نہیں ملتا۔

مزید پڑھیں: ڈی ایل ڈی ایک چھپی ہوئی بیماری جو 10 فیصد بچوں میں ہوتی ہے، حل کیا ہے؟

ہر سرگرمی کے درمیان 5–10 منٹ کا مختصر وقفہ لیں اور اس دوران تھوڑی اسٹریچنگ کی جاسکتی ہے، پانی پیا جاسکتا ہے، کھڑکی سے باہر دیکھا جاسکتا ہے اور خاموشی بھی بیٹھا جاسکتا ہے۔ یہ وقفے دماغ کے لیے دم لینے کا موقع ہوتے ہیں۔

کیلنڈر اور ریمائنڈرز کا استعمال کریں

ہر کام کو دماغ میں یاد رکھنے کی کوشش نہ کریں  بلکہ فون یا کیلنڈر میں یاددہانی لگا لیں۔

روزانہ کے کام خودکار طریقے سے شیڈول کریں مثلاً دوپہر کے کھانے کا وقت، بلز ادا کرنے کی یاددہانی، ہفتہ وار کام وغیرہ۔ یہ آپ کا ذہنی بوجھ کم کرتا ہے۔

برین فوگ سے چھٹکارے کے لیے ڈاکٹر تھاراکا کی  ٹپس

برین فوگ سے چھٹکارے کے لیے ڈاکٹر تھاراکا نے کچھ تراکیب بتائی ہیں جو جو کچھ اس طرح ہیں۔

نیند

ہر رات 7–9 گھنٹے کی نیند لیں تاکہ دماغ آرام کرے اور یادداشت بہتر ہو۔

پانی

پانی کی معمولی کمی بھی توجہ کو متاثر کرتی ہے لہٰذا دن بھر پانی پیتے رہیں۔

سرگرمی

چلنا، ہلکی ورزش یا کھینچاؤ خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے اور دماغی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔

غذاپروسیسڈ کھانوں کی جگہ مکمل اور قدرتی غذا لیں۔

چولین جیسے غذائی اجزا (انڈے، مچھلی، بادام وغیرہ) دماغ کے لیے مفید ہیں۔

اسٹریس

مسلسل تناؤ کورٹیسول کی زیادتی سے دماغ کو دھندلا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟شی جن پنگ اور پیوٹن کےدرمیان غیر متوقع گفتگو

سانس کی مشقیں، مائنڈفولنیس، یا پسندیدہ مشغلوں سے تناؤ کم کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بار بار بھولنا برین فوگ دماغی دھند صحت

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
  • رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
  • پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں، اپلائی کی آخری تاریخ کیا؟
  • ڈیجیٹل یوتھ ہب نوجوانوں کومصنوعی ذہانت پر مبنی وسائل تک ذاتی رسائی فراہم کرے گا، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک کے درمیان معاہدہ
  • پاکستانی تارکین وطن کے بچوں کے لیے مفت پیشہ ورانہ تربیتی کورسز، رجسٹریشن کیسے کروائی جائے؟
  • گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز
  • اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟