ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری؛ پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔
اسٹار لنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں اسٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔
واضح رہے کہ اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کے لیے درخواست دینے کے علاوہ پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان بھی جمع کروا چکا ہے ۔ اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے 3 مراحل مکمل کرلیے ہیں۔
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے ایس ای سی پی اور پاکستان سافٹوئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کی ہے۔ علاوہ ازیں کمپنی نے پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ سے بھی رجسٹریشن حاصل کرلی اور اب آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن حاصل کرنا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی اپنی سروسز کا آغاز کرسکے گی ۔ پی ٹی اے اسٹار لنک کی جمع کروائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہے۔
اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 2023ء میں نیشنل سیٹلائٹ پالیسی متعارف کروائی تھی اور 2024ء میں پاکستان اسپیس کمیونی کیشن کو مضبوط بنانے کے لیے اسپیس ایکٹیویٹیز رولز متعارف کرائے گئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریگولیٹری بورڈ او سی جاری اسٹار لنک پی ٹی اے لنک کو کے بعد
پڑھیں:
وزیراعظم کا اہم اقدام، ترسیلات زر سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر کی سہولت اسکیم (Workers’ Remittances Incentive Scheme) کو مستقل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ترسیلات زر بھیجنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں، قائمہ کمیٹی اراکین کا مطالبہ
انہوں نے وزارت خزانہ کو اسکیم کے لیے فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اس اقدام کو قومی ترجیح قرار دیا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہماری طاقت اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی کما کر بھیجی گئی ترسیلات زر نے نہ صرف امپورٹ بل کی ادائیگی میں مدد کی بلکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ کیا
انہوں نے کہا کہ روان مالی سال میں ملک نے 14 برس کے دوران پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر شہبازشریف وزیراعظم