ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ نے اسٹارلنک کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اسٹارلنک کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے لائسنس جاری کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 ہفتے کا وقت لے سکتا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے اسٹارلنک کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹارلنک کو لائسنس ملنے کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لیے کم سے کم ایک سال کا وقت درکار ہوگا، سیٹلائٹ سروس پرووائیڈر کے لیے اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ سے کلیئر کرانا لازمی شرط تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسٹارلنک کو
پڑھیں:
آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت، مقدمہ جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
آڈیو لیک کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے، مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بنچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی ہے۔
کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیک کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا، یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔