اسلام آباد:فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، مظاہرین نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔

فلسطین میں امریکا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔

اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے شہر وہاڑی اور صادق آباد میں بھی فلسطینی سے یکجہتی کے لیے ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے حکومت سے اسرائیلی کے خلاف جہاد کا مطالبہ کیا۔

صادق آباد میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرہن نے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے جن پر نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرین کی جانب سے فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

سندھ کے شہر میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ جماعت اسلامی لوئر دیر کی جانب سے بھی تیمرگرہ شہر میں ریلی نکالی گئی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا فلسطین مارچ سے خطاب
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں امریکی سفارت خانہ کے باہر فلسطین مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہے، گزشتہ 2 دن سے جاری اسرائیلی دہشت گردی انسانیت کے لیے شرم کا مقام ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے بہادر لوگ اپنے حقوق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا براہ راست ملوث ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو خالی کرانے کے لیے دہشت گردی کروائی۔

50 ہزار سے زائد شہادتیں، غزہ ملبے کا ڈھیر
امیر جماعت اسلامی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 90 فیصد غزہ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والی دنیا اسرائیلی بربریت پر خاموش کیوں ہے؟

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اس دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اسرائیل اور امریکا ہیں، جو فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں، جنگ بندی معاہدے کے باوجود اشیائے خوردونوش اور پانی کی فراہمی کو روکا جا رہا ہے، جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

مسلم دنیا کی خاموشی پر سوالات
امیر جماعت اسلامی نے مسلم حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے پاس 88 لاکھ فوج اور 70 فیصد معدنی وسائل موجود ہیں مگر وہ اسرائیل کو روکنے میں ناکام کیوں ہیں؟ کیا مسلم دنیا کے پاس ٹینک یا میزائل ختم ہو گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فلسطینی خواتین پوری امت سے فریاد کر رہی ہیں مگر حکمران خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، اگر حکمران فلسطینیوں کے حق میں کھڑے نہ ہوئے تو جماعت اسلامی اگلا احتجاج سفارت خانے کے اندر کرے گی۔

پاکستان کا کردار اور حکومتی رویہ
حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور سعودی قیادت کو اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک نیوکلئیر طاقت ہے مگر فلسطین کے حق میں واضح پیغام کیوں نہیں دیا جا رہا، جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تھے تو پورے عالم اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی مگر آج یہی مسلم نیوکلئیر طاقت فلسطین کے لیے خاموش کیوں ہے؟

امریکا کی غلامی اور اپوزیشن کی خاموشی
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی حکمران اپنی مدت اقتدار کے لیے امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں، اگر امریکہ انہیں اشارہ دے تو یہ جمہوریت بھی الٹ دیتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امت مسلمہ پر زمین تنگ ہو چکی ہے، مگر نہ حکمران اور نہ ہی اپوزیشن اس ظلم کے خلاف کوئی اقدام اٹھا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی اسرائیل اور امریکہ کی مذمت کرنی چاہیے، عوام بے وقوف نہیں ہیں اور ہر وہ شخص امریکہ سے نفرت کرتا ہے جو فلسطین پر حملہ آور ہے۔

انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ واضح طور پر فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کریں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیلی دہشت گردی امیر جماعت اسلامی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت جماعت اسلامی نے نے کہا کہ کے حق میں انہوں نے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

 فلسطین سے ملحقہ 23 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، خواجہ سلیمان صدیقی 

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی ممالک کے حکمران ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے تو اسرائیل پانچ منٹ میں نست و نابود ہو جائے گا لیکن اسلامی ممالک مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں 26 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون کا اعلان کر دیا، ملتان میں اسرائیل مردہ باد ریلی اندرون شہر سے نکالی جائے گی اور مکمل شٹرڈاون ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سنیئرنائب صدر حاجی بابر علی قریشی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، تحفظ تاجر اتحاد کے صدر ملک نیاز بھٹہ نے پریس کلب میں اور پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ حکومت آج جہاد کا اعلان کریں لاکھوں تاجر اور عوام مظلوم فلسطینیوں کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں، افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ یہودی مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کر رہے ہیں تو اپنے امریکی و اسرائیلی مصنوعات و مشروبات کے بائیکاٹ کے نتیجے میں فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی مشروبات کی قیمتوں میں ازخود کئی گنا اضافہ کر کے ظلم ڈھا رہے ہیں، اس سے بڑی بدنصیبی اور کیا ہوگی اگر گورمے کمپنی اور نیکسٹ کولا کمپنی نے سات روز کے اندر مشروبات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس نہ کیا اور مشروب میں کی گئی کمی پوری نہ کی تو ان کے مشروبات کا بھی مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیں گے اور پبلک مقامات پر ان کی پروڈکٹس کو نذرآتش کریں گے۔

تاجر رہنمائوں نے کہا کہ یہودی 800 سال کے بعد مسجد اقصی داخل ہو گئے ہیں مگر امت مسلمہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، یہاں تک کہ فلسطین سے ملحقہ 23 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، اگر اسلامی ممالک کے حکمران ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے تو اسرائیل پانچ منٹ میں نست و نابود ہو جائے گا، لیکن اسلامی ممالک مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، آج ایک بار پھر صلاح الدین ایوبی جیسی شخصیت کی ضرورت ہے جو یہودیوں کا مکمل طور پر قلع قمع کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جماعت اسلامی کے قائد حافظ نعیم الرحمن کا شکر گزار ہوں کہ جماعت اسلامی نے 22 اپریل کو ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی لیکن ملتان میں میری درخواست پر حافظ نعیم الرحمن نے 26 اپریل کو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی ملک گیر احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے 26 اپریل کو مل کر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے، اگر یہودی حکومت نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ختم نہ کیا تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں اور پاکستانی مصنوعات استعمال کریں۔ 

متعلقہ مضامین

  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • لازم ہے کہ فلسطین آزاد ہو گا
  •  فلسطین سے ملحقہ 23 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، خواجہ سلیمان صدیقی 
  • سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیاں خریدنے کیخلاف جماعت اسلامی سپریم کورٹ پہنچ گئی
  • جولانی حکومت نے فلسطین اسلامی جہاد کے دو سینیئر اہلکاروں کو گرفتار کر لیا
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی کا فلسطین پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید
  • حافظ نعیم الرحمٰن سے جے یو آئی س کے وفد کی ملاقات