محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق موسم کے تیور بدل گئے، محکمہ موسمیات نے دن کے اوقات میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر قائد کا پارہ ہائی رہے گا تاہم دن میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ آج سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، لاہور، اسلام آباد ،کوئٹہ اور پشاورسمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رہنما نے عدالت میں سرنڈر کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں کا امکان کے بیشتر
پڑھیں:
پنجاب: اپریل کے اختتام تک پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان
— فاائل فوٹوپنجاب میں آج بھی گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر برقرار رہے گی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔
اپریل کے اختتام تک درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں گے۔
چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں۔