صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارتھ آور اور عالمی یوم آب 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کے توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اقدامات کے عزم کی تجدید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارتھ آور پر غیر ضروری لائٹس بند کرنا توانائی کے استعمال اور کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کے عزم کی علامت ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور توانائی کے شعبے کے مسائل سے پاکستان کی معیشت اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور توانائی کے محفوظ مستقبل کے لیے بجلی، ایندھن کی بچت اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بجلی بچانے، توانائی اور ایندھن بچانے والے آلات کے استعمال اور پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ رواں سال ارتھ آور عالمی یوم آب 2025 کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔
پاکستان میں پانی کی قلت کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ صاف اور پینے کے لیے محفوظ پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کو موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر مہلک اثرات کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے آبی ذخائر کے تحفظ اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ڈرپ ایریگیشن، بارش کے پانی کو محفوظ کرنا اور پانی کے ضیاع کو روکنا زرعی ترقی کے لیے لازم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صنعتوں اور گھریلو سطح پر پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
آخر میں، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تحفظ، توانائی کے تحفظ اور آبی وسائل کی پائیداری کے لیے پرعزم ہے اور توانائی، ایندھن اور پانی کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار طرز زندگی اپنا کر ہم پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے محفوظ بنا سکتے ہیں اور ایک ساتھ مل کر اس زمین کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صدر مملکت نے توانائی کے تبدیلی کے نے کہا کہ انہوں نے ارتھ آور پانی کے کے تحفظ کے لیے
پڑھیں:
گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
گلگت میں یومِ آزادی گلگت بلتستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1974 میں ایف سی آر اور بادشاہت کا خاتمہ کیا، جس سے اس خطے میں عوامی حقوق کی بنیاد رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے گلگت بلتستان کو قانون ساز اسمبلی دی تاکہ عوام اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہاں کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے جذبۂ حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا فخر اور استحکام کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں