یوم علیؓ پر سخت سیکیورٹی انتظامات، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
یوم علیؓ پر سخت سیکیورٹی انتظامات، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فورسز کے اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
شہر قائد کے علاقے ملیر سے یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مرکزی جلوس برآمد ہوچکا ہے، عزاداروں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک ہے، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کردار و افکار کو اپنانا ہوگا تاکہ معاشرے میں عدل و انصاف قائم ہو، انہوں نے آج کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی کہ یوم علی علیہ السلام کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔
یومِ شہادتِ حضرت علی ؓپر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی شہادت حق، عدل اور انسانیت کے لیے عظیم قربانی ہے، مولائے کائنات حضرت علی کا طرزِ حکمرانی دنیا کے تمام حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور امام کی عدل و شجاعت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یومِ علیؓ ہمیں تقویٰ، شجاعت اور قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت علی نے ہمیشہ حق و صداقت کا ساتھ دیا، ہمیں بھی انہی اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے، ان کی حیات طیبہ میں ہمارے لیے حکمرانی اور عدل و انصاف کا بہترین نمونہ موجود ہے، شہادتِ امام علی ہمیں ایثار، صبر اور عدل کی راہ پر چلنے کا درس دیتی ہے۔
لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؓ کا جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پرگامزن ہے، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوگا۔
زائرین سنہری مسجد رنگ محل چوک میں نماز ظہرین ادا کریں گے، زائرین کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات ہیں ، عزاداروں کے داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس نصب ہیں۔
مرکزی روٹ پر شرکاکی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 8 مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ عزاداروں کو 3 درجاتی حصار پر مبنی سیکیورٹی میکنزم سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مرکزی جلوس یوم علی
پڑھیں:
حضرت ابراہیمؑ کے ایثار و قربانی کی روح سے سبق سیکھنے ، صدر آصف زرداری
سٹی42: صدر مملکت نے عید الاضحیٰ پر قوم کے نام تہنئیتی پیغام میں کہا کہ حضرت ابراہیمؑ کے ایثار و قربانی کی روح سے سبق سیکھنے اور اپنی زندگیوں میں اتارنے کی ضرورت ہے ، بطور قوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے ۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا میں عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔
قوم شہیدوں اور قربانیاں دینے والوں کو آج یاد رکھے
صدر آصف علی زردار ی نے کہا، عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑاور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے۔ ان عظیم ہستیوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے آگے سرِ تسلیم خم کرکے اطاعت، وفاداری، ایثار اور قربانی کی ایک روشن مثال قائم کی۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے۔
یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا، شہباز شریف کا عید پر قوم کے نام پیغام
صدر مملکت نے قوم سے کہا کہ ہمیں حضرت ابراہیمؑ کے ایثار و قربانی کی روح سے سبق سیکھنے اور اسے اپنی زندگیوں میں اُتارنے کی ضرورت ہے۔ آج ہمیں معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کا سہارا بننے کی ضرورت ہے۔ عید کے موقع پر قربانی کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ ہم اپنے اطراف میں موجود ہر محتاج، بیمار،غریب اور مسکین فرد کا ہمیشہ خیال رکھیں گے۔ ہمیں اپنے رویّوں میں قربانی،محبت، بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ ہمیں بطور قوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہو کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے۔
ٹک ٹاکر ثنا کا قاتل نفسیاتی مریض تھا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم بحیثیت ِقوم دلوں کو نفرت اور تعصب سے پاک کریں گےاور خلوصِ نیت سے ملک و ملت کی ترقی اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے، اور ہمیں ایک متحد اور مضبوط قوم بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
شہری کو اغوا کرنے والے پانچ پولیس اہلکار پکڑےگئے
Waseem Azmet