میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز)میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے آپریشن انتظامات کی بدترین حالت کا پول کھل گیا۔
میانوالی سے لاہورآنے والی میانوالی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کوچ بفلر کادوران سفر ٹوٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔
ذرائع کے مطابق کوچ 12353کا بفلرکندیاں اسٹیشن کے قریب ٹوٹا۔ پتا چلنے پر کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔بفلر ٹوٹنے کا واقعہ رات دیر سے پیش آیا۔
امریکہ نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکان میں گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور مارکیٹ کے بنی دکان کے فرنٹ کو توڑتا ہوا اندر گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار 28 سالہ اکبر محمود جاں سر پرشدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔
حادثے میں تین افراد 26 سالہ کامران الطاف ،18 سالہ محمد عمر ،22 سالہ ثاقب نواز زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈیڈ باڈی سمیت اسپتال منتقل کردیا۔