جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مولانا نے دو بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔70سالہ مرحوم مولانا محمد خان لغاری مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی، مشیر اور جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری رہے۔ مرحوم ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیدار بھی رہے۔ مولانا محمد خان لغاری مرکزی سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا محمد خان لغاری کو مدینہ مسجد جنگلات کالونی لاہور میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مولانا محمد خان لغاری کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔ مولانا نے دو بیٹے اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔ 70سالہ مرحوم مولانا محمد خان لغاری مولانا شاہ احمد نورانی کے قریبی ساتھی، مشیر اور جمعیت علمائے پاکستان پنجاب کے جنرل سیکرٹری رہے۔ مرحوم ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیدار بھی رہے۔
مولانا محمد خان لغاری مرکزی سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔ مرحوم نے اپنی مذہبی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز انجمن طلبہ اسلام کے پلیٹ فارم سے کیا۔ تحریک ختم نبوت میں متعدد بار گرفتار ہوئے۔ مرحوم زندگی بھر جمعیت علماء پاکستان کیساتھ رہے۔ مولانا محمد خان لغاری کا جسد خاکی ان کے آبائی شہر ڈیرہ غازی خان لے جایا جائیگا۔ مرحوم کے بیٹے سعودی عرب اور لندن میں مقیم ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا محمد خان لغاری بھی رہے
پڑھیں:
سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔
یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔