اسلام آ باد:

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے، گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو جدہ ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور دورہ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری فروغ دینا ہے۔

دورے میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے تجارت کے فروغ، کلیدی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو سہل بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون مضبوط بنانے اور پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنے دورے کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں وفد سمیت عمرہ بھی ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے، قائد مسلم لیگ نون نے ہنگامی طور پر وزیراعظم کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قائد نون لیگ نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ نون کے سینئر راہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نجی عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے وزیراعظم سے مدد طلب
  • وزیراعظم کی پی آئی اے نجکاری کا عمل شفاف اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت
  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • وزیر اعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور
  • پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب کیا معاہدے طے پائے؟