سپریم کورٹ ،آئندہ ہفتے24سے 28مارچ تک کا ججز روسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سپریم کورٹ ،آئندہ ہفتے24سے 28مارچ تک کا ججز روسٹر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتہ 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹ جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے 4 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جس کا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب حصہ ہیں ، دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کریں گے جس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد خان بینچ میں شامل ہیں ۔تیسرے بینچ کے سربراہ جسٹس نعیم اختر افغان ہیں، بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم شامل ہیں ۔ جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی میں کریں گے ، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے تین بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں ، پہلے بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں ، دوسرا بینچ جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے ۔تیسرے بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعتوں کیلئے بھی 3 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ، پہلے بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن اظہر رضوی ، دوسرے بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں ۔ تیسرا بینچ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل ہے ۔سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کیلئے ایک بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
فائل فوٹولاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔
سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔
اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ کل تک عدالت میں دیں۔
دوسری جانب کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔