وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراعظم شہبازشریف کو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللّٰہ بن جلاوی نے جدہ ایئرپورٹ سے رخصت کیا، فوٹو: پی آئی ڈی
وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 4 روزہ دورہ مکمل کرکے جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللّٰہ بن جلاوی نے جدہ ایئرپورٹ سے رخصت کیا، دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسجدِ نبوی ﷺ سے اپنے خاندان کے بچوں کے ہمراہ ویڈیو جاری کر دی۔
وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں وفد سمیت عمرہ بھی ادا کیا۔۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔
اسلام آباد جب گرین پاکستان انیشیٹو کا آغاز کیا...
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیرِ اعظم کو بتائیں گے۔
ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیش رفت کا امکان ہے۔